اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلام آباد میں جمعرات کو صدارتی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق تازہ ترین حالات پر گفتگو کی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین اور ایرانی پارلیمانی وفد کے اراکین کے علاوہ اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون، پارلیمانی تعاون سے متعلق تازہ ترین صورت حال اور مواقع اور درپیش چیلنجوں، خاص طور پر مشترکہ تجارت کے حجم کو بڑھانے، کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین اور قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے ملک کے عزم اور ایران اور پاکستان کے درمیان زیادہ ہم آہنگی پر زور دیا۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ روز تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ انہوں نے بدھ کی شام پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ